گلوکارہ حنا ملک آج ’’سرائیکی فیسٹیول‘‘ میں پرفارم کریں

گلوکارہ حنا ملک آج ’’سرائیکی فیسٹیول‘‘ میں پرفارم کریں

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فوک گلوکارہ حنا ملک آج ’’سرائیکی فیسٹیول‘‘ میں پرفارم کریں گی۔ آج الحمراء ہال نمبر2 میں روزنامہ جھوک سرائیکی کے زیراہتمام معروف سرائیکی فوک لیجنڈ گلوکارعطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے اعزازمیں ایک تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا جارہاہے جس میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی فنی زندگی بارے شوبزسے وابستہ معروف افراداظہار خیال کریں گے اس موقع پر گلوکارہ حنا ملک اپنے سرائیکی گیت پرفارم کریں گی ۔

اس شو کے آرگنائزرظہوراحمد دھریجہ اور خضرحیات مون ہیں ایک ملاقات کے دوران حنا ملک نے بتایاکہ یہ میری خوشی قسمتی ہے کہ میں اتنے بڑے لیجنڈ کے اعزازمیں منعقدکی جانیوالی تقریب پذیرائی میں پرفارم کررہی ہوں اور میری یہ پرفارمنس ان کے سامنے ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے لیئے خصوصی طور پر تیار کیئے گئے سرائیکی گیت پرفارم کروں گی۔

مزید :

کلچر -