بولان ایوارڈ میری فنّی صلاحیتوں کا اعتراف ہے،میگھا

بولان ایوارڈ میری فنّی صلاحیتوں کا اعتراف ہے،میگھا
 بولان ایوارڈ میری فنّی صلاحیتوں کا اعتراف ہے،میگھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمراداکارہ میگھا نے دبئی سے ’’پاکستان‘‘کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مجھے بولان ایوارڈ سمیت آٹھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اس بات پر اپنے رب کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔بولان لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ میری فنّی صلاحیتوں کا اعتراف ہے ۔یہ ایوارڈ دبئی میں منعقد ہونے والی تقریب میں دیا گیا ہے ۔شائقین کامیڈی اور ڈانس دیکھنے کے لئے آتے ہیں لیکن بعض اداکارؤں نے تھیٹر کو سرکس بنا دیا ہے کیونکہ وہ ایسے تماشے کرتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پرفارمنس کے لئے نہیں بلکہ سرکس کے لئے آئی ہیں۔ ان اداکارؤں کو چاہیے کہ وہ تماشوں اور ڈانسر لڑکوں پر محنت کرنے کی بجائے اپنی پرفارمنس پر توجہ دیں۔ کیونکہ پبلک میں ریٹنگ ایسے کاموں کی بجائے اچھی پرفارمنس سے آتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں سمجھتی ہوں کہ پروفیشنل پرڈیوسرز ہی سٹیج پر تبدیلی لا سکتے ہیں۔
انہوں نے ہمیشہ معیاری ڈرامے پرڈیوس کئے ہیں۔

مزید :

کلچر -