’’جھوک سرائیکی میلہ‘‘ کا انعقاد

’’جھوک سرائیکی میلہ‘‘ کا انعقاد

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور�آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام جھوک سرائیکی میلہ کا آغاز ہوگیا ہے۔ میلہ کا اختتام آج محفل موسیقی پر ہوگا۔گزشتہ روز ایک محفل مشاعرہ منعقد ہوئی جس میں نامور شعراء کرام امان اللہ ارشد ، عاشق بزدار،نیاز حسین لکھویرا،طاہرہ خان ،صوبیہ ملک،عارف صابری، جاوید شانی،ریاض باکھری ،ساجد ملتانی،رازش لیاقت پوری، جہانگیر مخلص،آصف عاجز، اقبال لاشاری اور سراج ساغرشامل تھے۔اسی میلہ کے حوالے سے ملک کے نامور گلوکارعطا اللہ عیسی خیلوی کے اعزاز میں آج ایک تقریب پذیرائی الحمراء ہال نمبر2میں منعقد ہو گی۔

مزید :

کلچر -