انضمام قریشی کا گانا’’فل فٹ جوانی بلو‘‘بھارت میں ریلیز
لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکارانضمام قریشی کا نیا گیت’’فل فٹ جوانی‘‘ ریلیز کردیاگیا۔ اس ویڈیو کو گزشتہ روز منن میوزک نے بھارت سے ریلیز کیاہے اس ویڈیوکو بھارتی چینلز پر بھی آن ائیر کردیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ ا کا منن میوزک سے دیگر ویڈیوزکا معاہدہ بھی طے پاچکاہے جس کے تحت وہ اپنی تمام نئی ویڈیوز منن میوزک سے ریلیز کروائیں گے انضمام قریشی نے مزید کہاکہ بہت جلد ان کا یہ ویڈیوپاکستان میں بھی ریلیز کردیاجائے گا۔