ایفلک اور جنیفر گارنر نے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

ایفلک اور جنیفر گارنر نے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا
 ایفلک اور جنیفر گارنر نے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

  

لاس اینجلس (نیٹ نیوز) ہالی وڈ کی اے لسٹ جوڑی اداکار بن ایفلک اور اداکارہ جنیفر گارنر نے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ذرائع کے مطابق اداکار بن ایفلک اور اداکارہ جنیفر گارنر نے طلاق کے لئے باضابطہ طور پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے ان دونوں کے درمیان ایک عرصہ سے اختلافات چل رہے تھے،وہ گذشتہ دوسال سے ایکدوسرے سے الگ رہ رہے تھے تاہم بچوں کے معاملے پر دونوں کو ہمیشہ ساتھ ساتھ دیکھا گیا۔جوڑے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ باہم معاملات کا باریکی سے جائزہ لینے اور اچھی طرح سوچ بچارکے بعد ہم نے طلاق لینے کا تکلیف دہ فیصلہ کر لیا ہے۔ہم ایکدوسرے سے محبت کرتے رہیں گے اور دوست رہیں گے۔امریکی فیملی قوانین کے مطابق دونوں کے درمیان مالی اور بچوں کی نگہداشت کے معاملات طے پانے کے بعد آئندہ چھ ماہ میں طلاق ہو جائے گی۔

مزید :

کلچر -