فرحان سعید سے شادی راس آگئی ،عروا حسین پر فلموں کی بوچھاڑ

فرحان سعید سے شادی راس آگئی ،عروا حسین پر فلموں کی بوچھاڑ
 فرحان سعید سے شادی راس آگئی ،عروا حسین پر فلموں کی بوچھاڑ

  

کراچی (آن لائن) فلم نامعلوم افراد سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنیوالی عروا حسین ا آج کل ٹی وی ڈراموں سے زیادہ فلمسازوں کی پہلی ترجیحات میں شامل ہوچکی ہیں۔ گلوکار فرحان سعید سے شادی ان کو خوب راس آئی ہے اور انہیں ایک کے بعد ایک فلم کی آفر ہو رہی ہے۔ اب تک وہ ہمایوں سعید کیساتھ فلم’’میں پنجاب نہیں جاؤنگی‘‘، بلال اشرف اور گوہر رشید کیساتھ فلم’’رنگ ریزا‘‘، گلوکار علی عظمت کیساتھ ’’جھول‘‘ اور فہد مصطفی کیساتھ نامعلوم افراد کے سیکوئل میں کام کر رہی ہیں۔اس حوالے سے عروا حسین کا کہنا ہے کہ ہمیشہ ایسے پراجیکٹس میں کام کرتی ہوں جو من کو بھاتے ہیں۔ فلموں کے کردار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ امید ہے کہ فلمیں رواں برس نمائش کیلئے پیش کر دی جائینگی۔

مزید :

کلچر -