وزیر اعظم نے ترقی و خوشحالی کے ذریعے نئے پاکستان کی بنیا درکھ دی،پرویز ملک

وزیر اعظم نے ترقی و خوشحالی کے ذریعے نئے پاکستان کی بنیا درکھ دی،پرویز ملک

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے چار برس کے دوران ترقی وخوشحالی کے ذریعے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، ضد اور ذاتی انا کی منفی سیاست پاکستان کیلئے نقصان دہ ہے۔ سی پیک سے بھی پاکستان کی قسمت بدل رہی ہے پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔کل تک مخالفین جو لاہور میٹروبس کے منصوبے کو جنگلا بس کہتے تھے اورعمران خان کہتے تھے کہ میں پشاور میں کھڑا ہو کر اس کی مخالفت کروں گا،آج وہ پشاور میں میٹروبس کا منصوبہ بنانے کے لئے مجبور ہو گئے ہیں،انہوں نے ملک و قوم کے چار برس ضائع کئے، اپ نے دھرنے دیئے، لا ک ڈاؤن کیا اور احتجاجی ریلیاں نکال کر اپنے صوبے کے عوام کو ترقی وخوشحالی سے بھی محروم رکھا، احتجاج کرتے رہے ، دھرنے دیتے رہے، لاک ڈاؤن کرتے رہے، معیشت کا دھڑن تختہ کرتے رہے اور جب الیکشن کا سال ایا تو اپ کو میٹروبس کے منصوبے کی یاد ائی ہے،پھر بھی ن لیگ کی یہ خواہش ہے کہ آپ پشاور میں میٹروبس کا منصوبہ الیکشن سے پہلے مکمل کرلیں اور اس ضمن میں وفاقی و پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی معاونت چاہیے تو ہم آپ کی خدمت میں ہر وقت حاضر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متعدد یو سی چیئر مین اور کونسلرز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -