جنرل ہسپتال ،پیچیدہ امراض کی تشخیص کے لئے تربیتی ورکشاپ

جنرل ہسپتال ،پیچیدہ امراض کی تشخیص کے لئے تربیتی ورکشاپ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال کے زیر اہتمام تین روزہ ہینڈز آن کلونو سکوپی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی ۔ پرنسپل پی جی ایم آئی وامیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر غیاث النبی طیب کی زیر صدارت منعقدہ ورکشاپ نارتھ ایسٹ سکول آف انڈوسکوپی کے اشتراک سے منعقد کی گئی ۔ جس میں ملکی اور غیر ملکی ماہر امراض جگر و آنت نے اپنے تجربات اور علم کی روشنی میں جونئیر ڈاکٹرز کی تربیت کی ۔ ورکشاپ کے شرکاء کو پیچیدہ امراض کی تشخیص اور علاج کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ورکشاپ کی خاص بات ہینڈز آن پریکٹس تھی جس سے ملک بھر سے آئے ہوئے نوجوان ڈاکٹروں کو نئی طبی تکنیکس سیکھنے کا بھر پور موقع ملا ۔ورکشاپ میں خصوصی لیکچر دیتے ہوئے پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ ایسی ورکشاپس نوجوان ڈاکٹروں کے کیرئیر کو کامیابی کی طرف لے جانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔ان ورکشاپس کے دوران جدید طبی آلات اور نت نئی بیماریوں کے علاج کے لئے دریافت ہونے والے طریقہ علاج نوجوان ڈاکٹروں کے علم میں آتے ہیں جس سے ان کی پروفیشنل آپروچ بہتر ہو جاتی ہے ۔ ورکشاپ میں برطانیہ سے آئے ہوئے ڈاکٹر راحیل قریشی ، ڈاکٹر ممتاز حیات ، ڈاکٹر فاروق خان اور ڈاکٹر کامران شفیق نے بھی خصوصی لیکچر دئیے ۔ مقامی طبی ماہرین میں ڈاکٹر اسرار الحق طور ،ڈاکٹر غیاث الحسن ، ڈاکٹر آصف گل اور ڈاکٹر بلال ناصر شامل تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -