مصطفی ٹاؤن میں کارروائی،کروڑوں روپے کے 60پلاٹ واگزار
لاہور (اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کے عملے نے گزشتہ روز ہدایت اللہ بلاک مصطفی ٹاؤن میں قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کر کے 12،12مرلے رقبے کے 54رہائشی اورچھ کمرشل پلاٹوں سمیت کروڑوں روپے مالیت کے 60پلاٹ واگزار کر والئے۔