گرانفروشوں کے خلافکارروائی،72گرفتار،25کو جیل بھیج دیا گیا
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے731مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر23دکانداروں کے چالان کیے جبکہ72,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،72افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر72افراد کو گرفتار کروایا گیا۔25 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور(ریونیو)طا ہر فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس ڈی سی آفس نا در ہال میں ہوا۔اجلاس میں چےئر مین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں محمد عثمان ،اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کو آرٹر)صولت حیات وٹو اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اے سی (ہیڈ کو آرٹر) صولت حیات وٹو نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور(ریونیو)طا ہر فاروق کو شہر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے با رے میں تفصیلی بریفنگ دی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور(ریونیو)طا ہر فاروق نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شا باش دی