پہلے صاف پانی دو پھر بل ادا کریں گے،شرقپور خورد کے مکینوں کا اعلان

پہلے صاف پانی دو پھر بل ادا کریں گے،شرقپور خورد کے مکینوں کا اعلان

  

کوٹ عبدالمالک( نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک یو سی34شرقپور خورد کے ہزاروں مکینوں نے ٹی ایم اے فیروزوالہ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم پانی کے بل ادا نہیں کریں گے ۔مکینوں نے کہا کہ گندا بدبودار سیوریج ملا پانی ملتا ہے ۔پینے کے لیے دور دراز سے پانی بھر کر لاتے ہیں ۔ہم پانی کے بل ادا نہیں کریں گے ۔مکینوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہزاروں روپے کے پانی کے بل بھیج رہے ہیں ۔شرقپور خورد کے مکینوں نے کمشنر لاہور ڈی سی شیخوپورہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں صاف شفاف پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر مو ثر اقدامات کریں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -