حکومت آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم گرانا بند کرے

حکومت آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم گرانا بند کرے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) انصاف بزنس فورم پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری عظیم آرائیں نے گیس مصنوعات میں با لعموم اور روزانہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں با لخصوص اضافے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے ،مہنگائی نان سٹاپ بڑھ رہی ہے ،6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والوں نے 4سال بعد بھی 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا غیر اعلانیہ شیڈول مسلط کر رکھا ہے ،یکم اپریل کو پٹرول اور 15اپریل کو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرے اور عوام پر روز روز مہنگائی کے بم گرانے بند کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -