تحریک انصاف خود مختاراحتسابی عمل پر مکمل یقین رکھتی ہے

تحریک انصاف خود مختاراحتسابی عمل پر مکمل یقین رکھتی ہے

  

لاہور (پ ر)تحریک انصاف کے رہنما محمدعارف بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف احتساب کمیشن میں شفافیت اور خود مختاراحتسابی عمل پر مکمل یقین رکھتی ہے ،پی ٹی آئی پہلے دن سے کڑے احتسا ب کے اصولی مواقف پر قائم ہے، ملکی وسائل کو لوٹنے والے لیٹروں سے ملک وقوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کر ے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا عمران خان نے کے پی کے احتساب کمیشن کے سربراہ کا انتخاب پشاور ہائی کورٹ کے ذریعے کر نے کا اعلان تاریخی اقدام ہے جوکہ جمہوری اور انصاف پر مبنی فیصلہ اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -