پیپلز پارٹی سندھ کے گرفتار کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا جائے

پیپلز پارٹی سندھ کے گرفتار کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا جائے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پا ر ٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سندھ سے ہمارے گر فتا ر کارکنان کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندرعدالت میں پیش کیاجائے۔حکمران آئین کامطالعہ کریں ،انہیںآئین سے انحراف کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔آزادعدلیہ کے ہوتے ہوئے پاناما لیگ والے شہریوں کی آزادی سلب کررہے ہیں،ہمیں انصاف کون دے گا۔اگرہمارے کارکنان ملزمان ہیں توعدلیہ کوان کی قسمت کافیصلہ کرنے دیاجائے۔شہریوں کو بندوق کی نوک پراغواء اور نامعلوم مقام پرقیدمیں رکھنا آئین اورعدلیہ کامذاق اڑانے والی بات ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -