خواجہ سراؤں کیلئے نوکریوں کا کوٹہ خدیجہ فاروقی کی قرارد اد اسمبلی میں جمع
لاہور( لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے خواجہ سراؤں کیلئے سرکاری نوکریوں کے کوٹے پر عملدرآمد کی قرار داد اسمبلی میں جمع کرادی۔حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں کیلئے سرکاری نوکریاں کا کوٹہ تو مختص کردیا گیا ہے لیکن آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔پاکستان میں سب سے زیادہ خواجہ سراؤں کی تعداد بھی پنجاب میں ہے لیکن حکومت کی جانب سے اس کمیونٹی کے تحفظ کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گے۔