گیریژن یونیورسٹی شعبہ اردو کے زیر اہتمام دو روزہ قومی ورکشاپ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)شعبہ اُردو لاہور گیریژن یونیورسٹی کے زیراہتما اردو ادبی تحقیق کے معیار ومسائل کے موضو ع پر دوروزہ قومی ورکشاپ کاآغاز یونیورسٹی کے سیمینارہال میں گزشتہ روزہوا۔ورکشاب میں تحقیق کے موضوع پردوسیشن ہوئے جس میں ملک کی مختلف جامعات سے آئے ہوئے ماہرین تعلیم نے سکالرزکی رہنمائی کے لیے اپنی قیمتی آراء سے نوازا ۔تقریب سے قائم مقام وائس چانسلرمیڈم گلشن طارق ، رجسٹرار بریگیڈیئر (ر) محمود بشیر باجوہ،ڈائریکٹر آرکایؤ عباس چغتائی ،ڈاکٹر ہارون قادر، ڈاکٹرعارفہ اقبال، اصغر بلوچ ، سعیدوٹو،سربراہ شعبہ اُردو اورینٹل کالج ڈاکٹر محمد کامران اور معروف محقق ادیب،ڈاکٹرمحمدخان اشرف نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے اس پروقارتقریب کے انعقاد پر ڈاکٹرمحمد ارشد اویسی کوخراج تحسین پیش کیا