تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح،صوبائی وزیر عمران نذیر نے بچوں کو قطرے پلائے

تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح،صوبائی وزیر عمران نذیر نے بچوں کو قطرے پلائے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ والدین کی جانب سے اپنے بچوں کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرانا سب سے قیمتی تحفہ ہے ۔ انہوں نے کہا جہاں ہم اپنے بچوں کی دیگر ضروریات کا خیال رکھتے ہیں وہیں ہمیں انکی صحت مند زندگی یقینی بنانے کے لئے بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے اور پولیو کے قطرے پلوانا بھی ہمارا اولین فریضہ ہے۔انہوں نے یہ بات سوموار کے روز سمن آباد ہسپتال میں تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔خواجہ عمران نذیر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر تین روزہ مہم کا افتتاح کیا ۔ یہ مہم 19اپریل تک جاری رہے گی جبکہ 20اور21اپریل کیچ اپ ڈے ہو گا جس میں مسنگ چلڈرن کو قطرے پلائے جائیں گے ۔خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ پورے صوبے میں 18.6 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے 44ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ہر ٹیم دو افراد پر مشتمل ہے ایک سوال کے جواب میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب میں بھر پور ایمونائزیشن کوریج اور کامیاب پولیو مہم کے نتیجہ میں 2016ء کے دوران پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ پورے ملک میں 20 کیس رپورٹ ہوئے تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -