حکومت امن و امان کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے،عابد صدیقی

حکومت امن و امان کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبائی معاملات پر توجہ دے اور امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کی ناقص پالیسیاں عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہیں۔ لوگ نااہل حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -