ینگ لائیرز فورم کے الیکشن میں جنید ارشدکو کامیاب کرائیں گے،سعد کاشمیری

ینگ لائیرز فورم کے الیکشن میں جنید ارشدکو کامیاب کرائیں گے،سعد کاشمیری

  

لاہور(پ ر)علامہ اقبال وژن لائیرز فورم کے زیر اہتمام گزشتہ روز کاشمیری ہاؤس کریم پارک میں وکلاء کے اعزاز میں ایک تقریب ہوئی ،وکلا نے ینگ لائیرز فورم کے الیکشن میں سیکرٹری کے امیدوار چودھری محمد جنید ارشد ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر علامہ اقبال وژن لائیرز فورم کے صدر سعد کاشمیری نے کہا کہ ینگ وکلا نے ہمیشہ قانون اور آئین کی بالا دستی کے لئے جدوجہد کی اور اور یہ جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فورم کے وکلاسیکرٹری کے امیدوار چودھری محمد جنید ارشد ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔تقریب سے سیف بھٹی ،رانا کاشف ،شہریار مرزا اور دیگر وکلا نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -