اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی پروفیسر ظفر اللہ چودھری کے ساتھ ملاقات
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان(سی پی ایس پی) کے صدر پروفیسر ظفر اللہ چوہدری اور دیگر کونسل ممبران سے ملاقات کی ۔ جس میں ڈاکٹروں بالخصوص PGsکے مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے سی پی ایس پی صدر کو پیما کی مختلف سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے پیما کی سرگرمیوں کو سراہا۔اس موقع پر پیما کے سینئر ارکان پروفیسر ڈاکٹر کامران حسن، ڈاکٹر اصغر علی، ڈاکٹر مسعود احمد خان بھی موجود تھے۔