گستاخانہ مواد امن تباہ کرنے کی یہودی سازش ہے،علماء کرام

گستاخانہ مواد امن تباہ کرنے کی یہودی سازش ہے،علماء کرام

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جب تک عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہوگامشال خان جیسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا،مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی ،مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،قاری جمیل الرحمن اختر،پیررضوان نفیس ،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا ڈاکٹر عبدالواحد قریشی،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمود،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا خالدعابد و دیگرعلماء کرام نے مرکزختم نبوت جامع مسجدعائشہ مسلم ٹاؤن لاہور میں تحفظ ناموس رسالت علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن میں دوسوسے زائدعلماء،مفتیان،مساجد کے ائمہ وخطباء نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ تحریک تحفظ ناموس رسالت کے قائدین نے نہ تو کبھی قتل و غارت گری کی دعوت دی ہے اور نہ ہی اجازت ،بلکہ ہمیشہ قتل و غارت کو اسلام اور ملک کے لیے خطرناک قراردیا ہے ۔گستاخانہ مواد ملکی امن تباہ کرنے کی یہودی وقادیانی سازش ہے۔ مجرموں کو فی الفور پھانسی دی جائے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت عدالتی حکم پر فیس بک پر گستاخ مواد مکمل طور پر ختم اور بیرون ملک فرار ہونے والے گستاخ بلاگرز کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے ۔نیزعلماء نے کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی میں قادیانی لابی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتاچناب نگر کے اندر سرچ آپریشن کرکے غیرقانونی اسلحہ برآمداورخدام الاحمدیہ کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو گرفتارکیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -