مسلم لیگ(ن) کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،عرفان دولتانہ

مسلم لیگ(ن) کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،عرفان دولتانہ

  

لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقی ہوئی لیکن ا بھی ترقی اورخوشحالی کے بہت کام کرنے ہیں ۔ ہسپتال ،سکول، سڑکیں اور پانی کے منصوبے بنانے ہیں ۔وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے اربوں روپے کا کسان پیکیج دیا گیاہے ، کاشتکاروں کے لئے کھادوں کی قیمتوں کو کم کیا گیاہے۔چھوٹے کاشتکاروں کو ایک سو ارب روپے کے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں جبکہ ماضی میں اربوں روپے کے قرضے ہڑپ کئے گئے او رقومی وسائل پر ڈاکہ زنی کی گئی۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے چار برس کے دوران ترقی وخوشحالی کے ذریعے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ سی پیک سے بھی پاکستان کی قسمت بدل رہی ہے منصوبوں میں شفافیت عروج پر ہے، ماضی میں اربوں روپے ٹھیکوں میں ہڑپ کئے گئے جبکہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں ٹھیکوں میں اربوں روپے بچائے گئے ہیں،یہی فرق ہے وزیراعظم محمدنوازشریف اورماضی کی حکومتوں کا۔ ماضی میں فلائی اوور جیسے منصوبوں پر چھ چھ برس لگ جاتے تھے او رمنصوبہ مکمل نہیں ہوتا تھا آج منصوبے بروقت مکمل ہورہے ہیں اور قومی وسائل بھی بچائے جا رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -