وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن دوگنا کر دیں،خلیل الرحمن

وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن دوگنا کر دیں،خلیل الرحمن

  

لاہور( کامر س رپورٹر)نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنش اونٹ کے منہ میں زیرہ سے بھی بہت کم ہے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف موجودہ پنشن 5200 روپے کو ڈبل کر دیں تاکہ وہ افراد مہینہ گزار سکیں نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی ایسوسی ایشن کے سربراہ خلیل الرحمن نے وزیر اعلی سے اپیل کی ہے کہ میاں محمد آپ بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پنجاب کو چار چاند لگا رہے ہیں لیکن نجی شعبہ کے ریٹائر ملازمین کے دکھوں کے مداوا کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا ۔انہوں نے وزیر اعلی سے درخواست کی ہے کہ موجودہ پنشن کو ڈبل کر دیا جائے تاکہ یہ لوگ زندہ رہ سکیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -