سندس فاؤنڈیشن میں ہیمو فیلیا کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب

سندس فاؤنڈیشن میں ہیمو فیلیا کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب

  

لاہور(پ ر)سُندس فاؤنڈیشن میں ہیموفیلیا کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بابر محمود چیئرمین خدمت گروپ ہال روڈ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ہیمو فیلیا کے بچوں کی عیادت کرتے ہوئے اُن میں قیمتی ادویات کے تحائف بھی تقسیم کئے، اِس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ علاج و معالجہ کے لئے صرف ہیموفیلیا کے مریضوں ہی نہیں بلکہ تھیلے سیمیا اور بلڈ کینسر کے مریضو ں کے لئے بھی میں اپنی ذاتی حیثیت میں اور خدمت گروپ کی طرف سے ہر ممکن مالی امداد کو یقینی بناؤں گا اور خون کے عطیات کی مہم جو پچھلے دو سال سے خدمت گروپ کی طرف سے چلی آرہی ہے اُس کو مزید بڑھایا جائے گاتاکہ یہ بچے جِن کی زندگی خون کی محتاج ہے عام بچوں کی طرح زندگی گزار سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -