ڈنمارک میں مقیم معروف سماجی رہنما اے ڈی بٹ کی کتاب ’’ورق ورق سچائی ‘‘ کی تقریب رونمائی

ڈنمارک میں مقیم معروف سماجی رہنما اے ڈی بٹ کی کتاب ’’ورق ورق سچائی ‘‘ کی ...

  

لاہو(لیڈی رپورٹر)ڈنمارک میں مقیم نامور پاکستانی و معروف سماجی رہنماء اے ڈی بٹ کی تصنیف’’ ورق ورق سچائی‘‘ کی تقریب رونمائی مولاناظفر علی خان ٹرسٹ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمٰن شامی کی صدارت میں منعقد ہونے والی تقریب میں سلمیٰ اعوان، منصور آفاق، طاہر سرور میر، ڈاکٹر شفیق جالندھری، شعیب بن عزیز، مقصود بٹ، صوفیہ بیدار سمیت معروف دانشور اور اہل قلم شخصیات نے مصنف کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ خالد محمود تھے۔مقررین نے کہا کہ وطن عزیز کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات ہر اعتبار سے قابل تحسین ہیں اور ان کے مسائل کا حل ہماری اجتماعی ذمہ داری ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لیے حکومت پنجاب نے قابل قدر خدمات سر انجام دی ہیں تاہم اس سلسلے میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہیں۔تقریب کے صدر مجیب الرحمٰن شامی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں ریاستی اداروں کو ان محب وطن پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کمر کس لینی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے قائم کردہ اوورسیز پاکستانی کمیشن کو چاہیے کہ’’ ورق ورق سچائی‘‘ میں درج معلومات کی روشنی میں حرکت میں آئے اور مصنف کو انصاف دلائے۔ تقریب سے خطاب میں دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ اے ڈی بٹ کی تصنیف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -