محکمہ جنگلی حیات و پارکس کے 9ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب

محکمہ جنگلی حیات و پارکس کے 9ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  

لاہور( لیڈی رپورٹر )محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کے6 ملازمین مدت ملازمت ختم ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔ ریٹائر ہونے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنگلی حیات زاہد اقبال خان،ڈپٹی ڈائریکٹر جنگلی حیات محمد اظہر سعید جنجوعہ،ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف محمد جاوید اعوان، چیف ڈرافٹسمین محمد اقبال شاہد، اکاؤنٹس افسر عبدل سلام اور جونیئر کلرک کنور سیف الدین احمد شامل ہیں۔محکمہ جنگلی حیات کے افسران واہلکاران کی طرف ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں سفاری زو کے فوڈ کورٹ میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان اور اعزازی گیم وارڈن پنجاب شاہ رخ بٹ نے انہیں دوران ملازمت اچھی کارکردگی پر یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خاں نے کہا کہ محنتی اور قابل افسران وملازمین محکمے کا فخر ہیں اور محکمہ ان کی ریٹائر منٹ کے بعد بھی ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کرتا رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -