فیصل آباد میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے،تنویر اسلم

فیصل آباد میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے،تنویر اسلم

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے)صوبائی وزیرتنویر اسلم ملک اعوان نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگیاہے، شہر کے وسط سے موٹروے اب 15منٹ کی مسافت پر ہے۔معیشت کی نئی راہ گزر سگنل فری کوریڈور اور60ارب روپے کی لاگت سے کینال ایکسپریس وے کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔6ارب روپے کی لاگت سے پانی کے منصوبوں کی توسیع پر کام چل رہا ہے ،جسکی بدولت شہریوں کو یومیہ ڈیڑھ کروڑ گیلن صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ایگریکلچر یونیورسٹی میں پاکستان کے سب سے بڑے گرلز ہاسٹل کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔یہ بات صوبائی وزیر نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو میاں مشتاق سے ملاقات کے دوران کی۔سیکرٹری سی اینڈڈبلیو نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ فیصل آباد میں ترقی و خوشحالی کے سفر میں ہمارے ڈیپارٹمنٹ کا کلیدی کردار ہے۔2.5ارب روپے کی لاگت سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی کے لئے جھال انڈر پاس فلائی اوورکی تکمیل،6.25ارب روپے کی لاگت سے کینال ایکسپریس وے کی تعمیر،1.5راب روپے سے گورنمنٹ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی کی تعمیر کا آغاز،3ارب روپے سے فیصل آباد لنک روڈز ڈیویلپمنٹ کا آغاز،1.5ارب روپے سے پارکنگ پلازہ علامہ اقبال روڈ کی تعمیر کا آغازجیسے اہم منصوبے اپنی مثال آپ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -