موو آن پاکستان غریب عوام کی محرومیاں دور کرے گی : تمکین آفتاب

موو آن پاکستان غریب عوام کی محرومیاں دور کرے گی : تمکین آفتاب

  

لاہور(فورم :دیبا مرزا تصا ویر :ندیم احمد )موو آن پاکستان کی مرکزی سیکرٹری اطلا عات تمکین آفتاب کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کا بنیا دی ایجنڈا ’’صحت ،امن،تعلیم ‘‘ ہے ۔ہما رے چیئر مین میا ں محمد کامران عوامی لیڈر ہیں، 22اپریل کو عوامی طاقت کا مظاہرہ کر یں گے ،۔پاکستان میں مو جود اب تک کی تما م سیا سی جماعتیں ووٹ کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا تی ہیں اور بر سر اقتدار آنے کے بعد عوام کے مسائل کم کر نے کے بجا ئے اضا فہ کیا ہے ،ہماری جماعت پاکستان کی سیا ست میں ایک نئی کرن ثابت ہو گی اور آنے والے دور میں ہر ایک کی زبا ن پر ’’آگے بڑھو پاکستان‘‘ کا نعرہ ہو گا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے’’ پاکستان فورم میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں عرصہ دراز سے دوسری سیا سی جما عتوں کے ساتھ وابستہ رہی ہوں لیکن ہر جماعت نے ووٹ کے نام پر ہمیشہ لو گو ں کو بے وقوف ہی بنا یا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موو آن پاکستان وہ واحد جماعت ہے جس کے دل میں غریب کے لئے درد ہے اور ان کے بنیا دی مسائل کو حل کر نے کا جذ بہ ہے ۔انہو ں نے کہا کہ میری تحریک نے مظلو موں اور غریب عوام کے آواز اٹھا ئی ہے اور جب تک ہم ان کے مسائل کو حل نہیں کریں گے تب تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔چیئر مین مووآن پاکستان میا ں محمد کامران کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر در حقیقت عوامی لیڈر ہیں اور 22 اپریل کو عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ روایتی سیا سی جماعتیں با ر بار بر سر اقتدار آئی ہیں لیکن عوام کے اعتماد پر پو را نہیں اتریں جس کی وجہ سے عوام ما یو س ہو چکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فیصل اآباد ہماری تنظیم کا مرکزی دفتر ہے اور ہمارے فلا حی کاموں کی بدولت فیصل آبا د کی عوام ہمارے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے جنرل سیکرٹری عمران گوئندی نے بھی تحریک مووآن پاکستان کو عوام کے شعور تک پہنچا نے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -