اساتذہ ہر رکاوٹ عبور کرکے آج کے جلسے میں شرکت کو یقنی بنائیں، سجاد اکبر

اساتذہ ہر رکاوٹ عبور کرکے آج کے جلسے میں شرکت کو یقنی بنائیں، سجاد اکبر

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے چئیرمین سید سجاد اکبر کاظمی، مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، ،یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ اساتذہ ہر رکاوٹ کو عبور کرکے 18اپریل کے جلسے میں اپنی شرکت کو یقنی بنائیں۔ کیونکہ یہ اساتذہ کی بقا کی جنگ ہے اور حکومت وقت کو باور کروانا ہوگا کہ اساتذہ اپ گریڈیشن کے حصول تک ، کاروائیوں کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔

گزشتہ دو سالوں سے اساتذہ کو طفل تسلیاں دی جا رہی ہیں جبکہ عملی طور پر کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی اور آئے روز محکمہ تعلیم نت نئے تجربات کرکے نظام تعلیم کو تباہ کر رہا ہے۔اساتذہ کی طے شدہ مراعات ملنا بھی محال ہو چکا ہے۔ افسر شاہی گمراہ کن اعداد و شمار پیش کرکے سب اچھا کی رپورٹس دے رہی ہے۔ جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔اساتذہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں کیونکہ احتجاج اب پورے پنجاب میں ہوگا اور حکومت کو مجبور کر دیا جائے گا کہ وہ اساتذہ کے مطالبات پورے کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -