این جی او مینجمنٹ و لیڈرشپ کے موضوع پر ورکشاپ

این جی او مینجمنٹ و لیڈرشپ کے موضوع پر ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی، جہالت اور غربت کے مسائل کا سامنا ہے اور ہمیں مل کر یہ مسائل حل کرنے ہیں ۔ وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک ، محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب اور کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیاء کے زیر اہتمام این جی او مینجمنٹ و لیڈرشپ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں چئیرمین شعبہ سوشل ورک ڈاکٹر زاہد جاوید، ڈائریکٹر جنرل محکمہ سوشل ویلفئیر پنجاب وحید اختر انصاری، پروفیسر ڈاکٹر سید حسنات حسین شمسی، ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی، محمد اعظم خان ودیگر کی شرکت ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو معاشرے کی فلاح میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کے مسائل کو دور کرنے کے لئے طلباء وطالبات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ ہم پر اس کام کی ذمہ داری ذیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی غریب عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہم پر خرچ کیا جا رہا ہے جسے ہم نے ملک کی غریب عوام کو واپس لوٹانا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد جاوید نے کہا کہ ہمیں انسانیت کی خدمت بلا امتیاز کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانی حقوق کی فراہمی اور سماجی برابری کو یقینی بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ سوشل ورک میں طلباء عملی کام پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔