430ارب روپے کے قرض معاف کروانے کی اطلاعات تشویش ناک ہیں،عبدالسمیع

430ارب روپے کے قرض معاف کروانے کی اطلاعات تشویش ناک ہیں،عبدالسمیع

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہا ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں430ارب روپے کے قرض معاف کروانے کی اطلاعات انتہائی تشویش ناک ہیں،حکمرانوں نے قومی خزانے کولوٹنے میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھی،ملکی ذخائر بڑھاکر24ارب ڈالر کرنے کاکریڈٹ لینے والے دھڑادھڑ عالمی اداروں سے قرضے حاصل کرکے قوم کو غلام بنارہے ہیں،،ملک میں احتساب کانظام ناپید ہوچکا ہے،کبھی بھی چور چورو ں کا احتساب نہیں کرسکتے،نیب کاادارہ لین دین کامرکز بن کر رہ گیا ہے،احتساب کرنے والے اداروں کو بھی کرپٹ اور رشوت خور عناصر سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔ کرپشن کرنے والے، ٹیکس چوراور اثاثے چھپانے والے درحقیقت ملک وقوم کے دشمن ہیں۔

اب وقت آگیا ہے کہ ان کرپٹ عناصر کے خلاف علم بغاوت بلند کیاجائے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -