امت مسلمہ اپنے مسائل حل کرنے کیلئے از خوداقدامات کرے،تبسم انوار

امت مسلمہ اپنے مسائل حل کرنے کیلئے از خوداقدامات کرے،تبسم انوار

  

لاہور( لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف کی مرکزی رہنما تبسم انواروھرہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، عالم اسلام کو اپنے مسائل حل کرنے کیلئے از خود اقدامات کرنے چاہئے، اقوام متحدہ کی قراردادیں مسلم دنیا کا مذاق اڑا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یو این او امریکہ اتحادیوں کی لونڈی بن چکا ہے کشمیر میں خواتین کی عصمت دری بچوں اور بوڑھوں پر ظلم و ستم کی انتہا نو جوانوں کا قتل عام انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -