پی پی 23 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے،صمصام علی بخاری

پی پی 23 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے،صمصام علی بخاری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ تلہ گنگ ضلع چکوال پی پی 23 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے ، حلقے کی عوام نے تحریک انصاف کے امیدوار کرنل (ر) سلطان سرخرو کو کامیاب کروانے کا تہیہ کر لیا ہے ، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیاہے، ملک میں لوڈشیڈنگ کا ہونا (ن) لیگ کی تجربہ کار ٹیم کی ناکامی منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کااظہار سید صمصام علی بخاری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کیا،انہوں نے کہاکہ پی پی 23 سے تلہ گنگ کی عوام نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کرنل (ر) سلطان سرخرو کا ساتھ دینے کافیصلہ کر لیا ہے ۔

بلکہ امنگوں کی ترجمان بنے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ لاہور سمیت پور ے ملک میں لوڈشیڈنگ سے عوام کے روزمرہ کے معمولات زندگی بُری طرح متاثرہو رہے ہیں، لوڈشیڈنگ کے غذاب نے شہریوں کوذہنی مریض بناکردیاہے ، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صنعتی یونٹ کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے ،کاروبارٹھپ ہو کر رہ گئے اور لاکھوں مزدوروں کوبیروزگاری جیسے غذاب کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو جب اقتدار میں آنے کاموقع ملے گا تو عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک دیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -