لاہور ڈویثرن صرافہ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس

لاہور ڈویثرن صرافہ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس

  

لاہور( پ،ر) لاہور ڈویثرن صرافہ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ہوا ۔جس میں مارکیٹوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی،اجلاس میں ایسوسی ایشن کے ممبران نے بھر پور شرکت کی ،اس موقع پر تمام ممبران نے سابق چیئر مین حافظ محمد احمد پر عدم اعتماد کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کی قراردادپیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ،بعد ازاں باہمی مشاورت سے حاجی محمد اقبال کو نیا چئیر مین منتخب کر لیا گیا ،اس موقع پر اجلاس میں شریک صدر حاجی محمد افضل،جنرل سیکرٹری طاہر محمود بھٹی،سنئر نائب صدر شہزاد اقبال،سرپرست اعلی میاں محمد حنیف،رانا اظہر،رانا محمد وحید،حاجی نعمت،حاجی اکرام،سلامت علی،عاشق علی،محمد عالمگیر،عطاء الرحمان،محمد فرقان،رانا ظفر اقبال اور دیگر نے نو منتخب چئیر مین کو مبارکباد دیتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -