موو آن پاکستان22اپریل کو فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہر کریگی،میاں کامران

موو آن پاکستان22اپریل کو فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہر کریگی،میاں کامران

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان کی ابھرتی ہوئی سیاسی جماعت موو آن پاکستان22اپریل کو فیصل آباد میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہر کریگی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اورا یک مکمل اور وسیع منشور کا اعلان بھی کیا جائیگا۔پارٹی چیئرمین میاں محمد کامران نے بتایا کہ موو آن پاکستان آئندہ جنرل الیکشن 2018 میں بھر پور طریقے سے حصہ لیگی جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور ان کی جماعت ملک کے تمام بڑے شہروں میں بڑے بڑے اجتماعات اور جلسے کریگی۔ انہوں نے کہا کہ مووآن پاکستان نے کسی پر کیچڑ اچھالنے، نمبر گیم یا تنقید کی پالیسی سے ہٹ کر ملکی فلاح کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ہم ایک مکمل اور بہترین منشور لیکر عوام میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مظبوطی کیلئے مختلف ماہرین کو بھی پارٹی شامل کیا گیا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ موو آن پاکستان میں شمولیت کیلئے ملک بھر میں ممبرشپ مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعدعوامی خدمت کا مشن شروع کرتے ہوئے ا یک مکمل اور وسیع منشور کا اعلان کر دیا جائیگا اوربہت جلد سیاسی قوت کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

میاں کامران کا کہنا تھا کہ موو آن پارٹی صحت، تعلیم اور امن کے قیام کو اولین ترجیح دیتی ہے اور منشور میں بھی انہی ترجیحات کا خیال رکھا جائیگا۔ محمد کامران نے کہا کہ ملک کو موجودہ حالات سے نکالنے کیلئے اور امن و امان قائم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے اور ہر خاص و عام اور خصوصاماہرین کو ملک کیلئے آگے آنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -