عمران خان مایوس قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہیں،ارمغان صا د ق

عمران خان مایوس قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہیں،ارمغان صا د ق

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صا د ق نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان مایوس قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہیں قوم کرپٹ حکمرانون کا کڑا احتساب چاہتی ہے عمران خان کی جہدو جہد نے قومی دولت لوٹنے والے کرپٹ حکمرانون کو بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا اب پوری قوم کو نواز شریف کا احتساب چاہتی ہے۔ ظلم اور اندھیر نگری کی رات ختم ہونیوالی ہے اور عوام بہت جلد نااہل حکمرانون سے نجات حاصل کر نے کا جشن منائیں گئے انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے پاس اب زیادہ وقت نہیں ہے اب یہ ہفتوں کی نہیں بلکہ چند دنوں کے مہمان ہیں کرپشن کا دفاع کر نے والے درباری وزراء جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گئے بر سر اقتدار آکر لوٹی گئی قومی دولت کو واپس لائیں گئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -