واپڈا کو ڈاکٹروں کی کم تنخواہوں کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ بنانے کی ہدایت

واپڈا کو ڈاکٹروں کی کم تنخواہوں کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ بنانے کی ہدایت

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے واپڈا ہسپتالوں میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کی کم تنخواہوں کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے ڈاکٹروں کی کم تنخواہوں کے معاملے کو واپڈا اتھارٹی کے آئندہ اجلاس میں ایجنڈے کا حصہ بنانے کی ہدایت کی ہے ،جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت شرو ع کی تودرخواست گزار ڈاکٹر ناصر محمود کے وکیل تفضل رضوی نے موقف اختیار کیا کہ آئین پاکستان کے تحت تمام شہریوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اور ریاستی سطح پر کسی سے امتیازی سلوک نہیں برتا جا سکتا۔انہوں نے بتایا کہ واپڈا کے زیر انتظام ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو وفاق اور صوبوں کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی تنخواہوں اور مراعات سے کم تنخواہیں دی جا رہی ہیں ، عدالت امتیازی سلوک کا نوٹس لے۔ عدالت نے دائر درخواست نمٹادی ۔

ایجنڈا

مزید :

علاقائی -