بیٹوں کا تشدد،خون میں لت پت باپ اور ناخلف عدالت میں پیش

بیٹوں کا تشدد،خون میں لت پت باپ اور ناخلف عدالت میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)جائیداد میں حصہ نہ دینے پر دو ناخلف بیٹوں نے باپ یوسف بھٹی کو تشدد کرکے اس کا سر پھاڑا ڈالا ،بعد میں ہنگامہ آرائی بھی کرتے رہے پولیس نے نقص امن کے تحت مقدمہ درج کرکے کینٹ کچہری میں پیش کردیا۔ کینٹ مجسٹریٹ نعمان جاوید کی عدالت میں شمالی چھا ؤنی پولیس نے خون میں لت پٹ یوسف بھٹی کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا ،اس کے ساتھ دو بیٹے زاہد اور شہباز بھی تھے۔عدالت میں باپ یوسف بھٹی کی جانب سے دائر درخواست پر اس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزید :

علاقائی -