طارق اشرف کی عدالت:ڈکیتی اور لڑائی جھگڑا کیسز ، 3 ملزم بری

طارق اشرف کی عدالت:ڈکیتی اور لڑائی جھگڑا کیسز ، 3 ملزم بری

  

لاہور(نامہ نگار) ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث دوملزمان کو عدم ثبوت اور راضی نامہ کی بنیاد پر بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ طارق اشرف چیمہ کے روبرو وحدت کالونی پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا، ملزمان کے وکیل نے عدالت کو باتایا کہ ملزمان کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔،عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ۔علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ طارق اشرف چیمہ کی عدالت میں ایک دوسرے کیس میں پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف لڑائی جھگڑا اور شہری کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا تھا،جبکہ ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مدعی اور ملزم میں غلط فہمی کی بنیاد پر جھگڑا ہوا تھا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مدعی اور ملزم میں راضی نامہ کی بنیاد پر ملزم کرامت کو بری کرنے کا حکم دیا ہے ۔

فراڈ،بری

مزید :

علاقائی -