ظل ہما اور عامر شہزاد کی عدالتیں:ناجائز اسلحہ کیس میں 2 کے وارنٹ،2 بری

ظل ہما اور عامر شہزاد کی عدالتیں:ناجائز اسلحہ کیس میں 2 کے وارنٹ،2 بری

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ ظل ہما کی عدالت میں پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ عامر شہزاد کے روبرو نصیر آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا، ملزمان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے،ملزمان کے پاس پستول کا لائسنس موجود تھا جوعدالت میں پیش بھی کیا جا چکا ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلحہ کیس

مزید :

علاقائی -