حافظ شاہد، نعمان ناصر کی عدالتیں،چوری کیس میں 2 بری،48 اشتہاری قرار

حافظ شاہد، نعمان ناصر کی عدالتیں،چوری کیس میں 2 بری،48 اشتہاری قرار

  

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ شاہد نے چوری کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کی ناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔غالب مارکیٹ پولیس نے ملزمان وسیم اکرام اور آصف احمد کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا تھا، ملزمان کے وکیل نے عدات میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نیملزمان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ناکافی ثبوت کی بنیاد پر ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات میں ملوث 48ملزمان کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے روبرو سول لائنزاور شالیمار پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چلان پیش کررکھا ہے، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پرائس کنٹرول ایکٹ، شراب برامدگی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں۔

اشتہاری

مزید :

علاقائی -