وسیم گھمن کی عدالت:ون ویلنگ کے مرتکب 4 ملزم اشتہاری قرار

وسیم گھمن کی عدالت:ون ویلنگ کے مرتکب 4 ملزم اشتہاری قرار

  

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور ون ویلنگ تیز رفتاری کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم گھمن کے روبروغالب مارکیٹ پولیس نے ملزمان اسد عباس،عمران شوکت،حسن علی اور علی ظفر کے خلاف درج مقدمات کا چلان پیش کررکھا ہے، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اسد عباس نے نقشہ کے بغیر دوکان تعمیر کی تھی جبکہ ملزمان عمران،حسن اور علی ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے مقدمات میں ملوث ہیں، ملزمان کو عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں۔

ون ویلنگ،

مزید :

علاقائی -