سابق بیوی کو بدنام کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو پیش کرنے کا حکم

سابق بیوی کو بدنام کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو پیش کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق بیوی کو فیس بک پر بدنام کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 29اپریل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈیفنس کے رہائشی ملزم امجد علی کے خلاف عبدالمومن کی درخواست پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے ، ملزم نے سابق بیوی صائمہ مومن کو بلیک میل کرنے کے لئے فیس بک پر سائرہ مومن کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا ہے،تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم جعلی اکاونٹ سے اپنی سابق بیوی کی تصاویر اور فحش مواد اپ لوڈ کر کے درخواست گزار کی بیٹی کو معاشرے میں بدنام اور بلیک میل کر رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -