عدم ادائیگی پر شالا مار باغ کے ٹھیکیدارکی درخواست پرجواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شالا مار باغ کے ٹھیکیدارکو معاوضہ کی ادائیگی روکنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے 18 مئی تک جواب طلب کر لیاہے۔
جسٹس مزمل اختر شبیر نے جاوید انور کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا کہ شالیمار باغ کے لئے واٹر کولروں، سکیورٹی کیمروں کی تنصیب اور کام کا ٹھیکہ ملا لیکن کام مکمل کرنے کے باوجود 24لاکھ 95ہزار روپے کا معاوضہ نہیں دیا جا رہا ،عدالت پنجاب حکومت کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم دے۔
عدام ادائیگی