ماں کی عدم موجودگی میں گھر میں آتشزدگی، معذور بچی جھلس کر ہلاک

ماں کی عدم موجودگی میں گھر میں آتشزدگی، معذور بچی جھلس کر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سالہ سے 8سالہ معذور بچی جاں بحق ہوگئی،وقوعہ کے وقت بچی کی والدہ لوگوں کے گھر کام کرنے گئی ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق سلامت پورہ میں محمد شکیل سے الگ سے رہتی ہے اورگھروں میں کام کاج کر کے اپنے تین بچوں کی کفالت کررہی ہے۔گزشتہ روز وہ کام پر گئی ہوئی تھی جبکہ اسکے تینوں بچے آٹھ سالہ نور فاطمہ ، پانچ سالہ ندااور تین سالہ احمد علی گھر میں موجود تھے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک گھر میں آگ بھٹرک اٹھی اور کمرے کو لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث معذور بچی نور فاطمہ باہر نہ نکل سکی اور جھلس گئی جبکہ دونوں بچے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا توآٹھ سالہ نور فاطمہ جان کی بازی ہار چکی تھی،اطلاع ملنے پر بچی کی والدہ روتی پیٹتی گھر پہنچی اور نعش سے لپٹ کر روتی رہی۔

مزید :

علاقائی -