صوبائی دار الحکومت،ٹریفک حادثات میں 2 بھائیوں سمیت 3 جاں بحق

صوبائی دار الحکومت،ٹریفک حادثات میں 2 بھائیوں سمیت 3 جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات کے چار مختلف واقعات کے دوران دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک جبکہ خاتون سمیت 5افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں کاچھا روڈ پر دو سگے بھائیوں سمیت تین نوجوان ایک موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار خالی ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے اُنہیں سائیڈ مارکر بُری طرح کچل دیا۔ جس کے باعث دو سگے بھائی 22سالہ دلاور علی اور24سالہ فقیر مین سر پر شدید چوٹیںآنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرے نوجوان ذوالفقار کو شدید زخمی ہونے پر جنرل ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں جبکہ نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔شا د ما ن میں گز شتہ روز ٹر یفک خا دثہ میں زخمی ہو نے والا نو جو ان سر وسز ہسپتا ل میں جا ن کی با ز ی ہا ر گیا ۔بتا یا گیا ہے کہ 24 سالہ اسد کا مر ان سپیڈ وبس کی زد میں آ کر شد ید زخمی ہو گیا تھا جس کو شد ید زخمی خا لت میں ہسپتا ل پہنچا یا گیا جہاں وہ زخمو ں کی تا ب نا لا تے ہو ئے دم تو ڑ گیا ۔مغل پورہ اور سلامت پورہ میں دو ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -