قائم مقام آئی جی پولیس عثمان خٹک کاہائیکورٹ کا دورہ

قائم مقام آئی جی پولیس عثمان خٹک کاہائیکورٹ کا دورہ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) قائم مقام آئی جی پولیس پنجاب عثمان خٹک نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کا دورہ کیا،انہوں نے جسٹس محمد یاور علی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اورسکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

جسٹس محمد یاور علی کی ہدایت پرقائم مقام آئی جی محمد عثمان خٹک نے ان سے ملاقات کی،جسٹس محمد یاور علی کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں عدالتوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا،ذرائع کے مطابق قائم مقام آئی جی پنجاب نے جسٹس محمد یاورعلی کوعدالتوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

دورہ

مزید :

علاقائی -