پاکستانی پرامن قوم ہیں ،پڑوسیوں کیساتھ دوستانہ تعلقات چاہتی ہے،اسحق ڈار

پاکستانی پرامن قوم ہیں ،پڑوسیوں کیساتھ دوستانہ تعلقات چاہتی ہے،اسحق ڈار

  

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم پرامن ہے اوراپنے پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے امریکہ کے خصوصی قائم مقام نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان لورل ملر سے ملاقات کی۔

جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن اور خوش حال افغانستان کاخواہش مند ہے۔عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی معاونت کرے،دورہ واشنگٹن میں بھی امریکی انتظامیہ سے سلامتی اورمعاشی امور پر بات چیت کریں گے۔

اسحاق ڈار

مزید :

علاقائی -