مشعال کا واقعہ ثبوت ہے ہمارامعاشرہ جذباتی اورغیرمتوازن ہوگیا،سراج الحق

مشعال کا واقعہ ثبوت ہے ہمارامعاشرہ جذباتی اورغیرمتوازن ہوگیا،سراج الحق

  

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک)سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مشال کے قتل کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا معاشرہ اب جذباتی اورغیرمتوازن ہوگیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ہمیشہ لوگ قانون کو ہاتھ میں لے لیتے ہیں،اگرکوئی شخص مجرم بھی ہوتو اسے قتل کرنے کا حق کسی کو بھی حاصل نہیں ہے۔مہذب ریاست وہی ہوتی ہے جہاں قانون کی بالادستی ہو،کم سیکم مدت میں اس واقعے کا نتیجہ سامنے آنا چاہیے۔

سراج الحق

مزید :

علاقائی -