ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی بھرتیوں کیخلاف درخواست،ای ڈی او ہیلتھ طلب

ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی بھرتیوں کیخلاف درخواست،ای ڈی او ہیلتھ طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت پنجاب میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی بھرتیوں میں گھپلوں کے خلاف دائردرخواست پر سرکاری وکیل کی جواب داخل کرانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ کو 10مئی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔جسٹس محمد قاسم خان نے امیدوار صائمہ شیخ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے اکبر علی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ محکمے نے 4 ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی بھرتیوں کے لئے اشتہار دیا، ریکروٹمنٹ کمیٹی نے سیاسی پرچیوں پر امیدواروں کو رکھنے کے لئے بھرتیوں میں کرپشن کی اور سفارشیوں کو نوازنے کے لئے درخواست گزار کو انٹرویو میں صرف ایک نمبر دے کر اس کامیرٹ کم کر دیا۔

ای ڈی او طلب

مزید :

صفحہ آخر -